فیصل آباد پولیس کا جواء مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن

تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اور مدینہ ٹاؤن پولیس نے بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 13 اکتوبر 2025 11:10

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاریتھانہ بٹالہ کالونی اورایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر عدیل اکرم کی جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمر حیات اور مدینہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بارہ ملزمان زین،مقبول،شہروز،عثمان،افضل، سفیان وغیرہ کو گرفتار کرلیاملزمان بذریعہ پرچیاں اور تاش جواء کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم بکری،پرچیاں اور تاش پتے بھی برآمد کرلیے گئے۔ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔شہر بھر میں جواء کے خاتمے کے لیے پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے

متعلقہ عنوان :