علما کرام،اساتذہ اورمیڈیا ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں،سی سی پی اولاہور

پیر 13 اکتوبر 2025 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں قانون شکن گرفتار کر لئے ۔ ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث2700ملزمان گرفتار،1273 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،کینٹ ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے827ملزمان،صدرمیں498 اور ماڈل ٹائون میں 447ملزمان گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز ہوائی فائرنگ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے منفی اثرات سے آگاہی کے لئے علما کرام،اساتذہ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں ، ہوائی فائرنگ کی اطلاع قریبی تھانہ یا 15پر دیں۔