سرگودھا پولیس کے جوان نے موٹر سائیکل کو لگنے والی آگ کو بجا کر بہادری کی مثال قائم کر دی

پیر 13 اکتوبر 2025 14:48

ْ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سرگودھا پولیس کے جوان نے موٹر سائیکل کو لگنے والی آگ کو بجا کر بہادری کی مثال قائم کر دی جس پر شہریوں نے پولیس ژندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں کچہری بازار شاہین چوک میں چلتے موٹرسائیکل پر بھڑکنے والی آگ نے پورے موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اگ کے شعلے فضا میں بلند ہونے لگے۔جس پر تھانہ سٹی پولیس کے جوان حفظ الرحمن سعد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر قریبی دوکان سے فائر سلنڈر اٹھا کر موٹر سائیکل کی آگ پر قابو کر لیا۔جس پر شہریوں نے پولیس جوان کو خوب داد دیتے ہوئے’’پولیس زندہ باد‘‘کے نعرے لگا دیئے۔اس طرح پولیس کے جوان نے انوکھی مثال قائم کر دی۔

متعلقہ عنوان :