ٹرمپ کا مشرقِ وسطی امن منصوبہ صرف غزہ تک محدود

فلسطینی ریاست کے معاملے پر ابہام ہے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف

پیر 13 اکتوبر 2025 16:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کا منصوبہ صرف غزہ پٹی سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

سرگئی لاوروف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا امن پلان فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں انتہائی مبہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے میں واضح ہونا چاہیے کہ مغربی کنارے کا کیا کردار ہوگا۔