دارِ ارقم سکولز ایبٹ آباد کے طلباء و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

پیر 13 اکتوبر 2025 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) دارِ ارقم سکولز ایبٹ آباد کے طلباء و فیکلٹی ممبران کے ایک گروپ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

حکام نے طلباء و فیکلٹی ممبران کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا جہاں انہیں پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے کردار پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا۔ سینیٹ کے اجلاس کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام کے متعلق سینیٹ حکام کی طرف سے وفد کو تفصیلی آگاہی دی گئی۔آخر میں وفد نے اس آگاہی پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو نہایت ہی موثر اور مفید کرار دیا۔