نصیرآباد،نامعلومور دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور کھاد چوری کرکے فرار

پیر 13 اکتوبر 2025 19:19

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) نصیرآباد منجھو شوری میں ڈکیتی کی بڑی واردات کاد ڈیلر کے دکان کے تالے توڑ کر مسلح ڈاکو چار لاکھ روپے نقدی چوبیس بوریاں سونا یوریا اور سات بوری سر سبز کھاد چوری کرکے فرار ہوگئے واقع کے باعث کاروباری طبقے مین سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود مین بازار منجھوشوری لہڑی پٹرولیم کے قریب کھاد ڈیلر عبدامجید رند کی کھاد کے دکان کے تالے توڑ کر نا معلوم افراد نے چار لاکھ عوپے کے لگ بھگ نقدی 26 بوریاں سونا یوریا اور سات بوریاں سر سبز کھاد چوری کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر منجھوشوری پولیس نے جاے وقوع کا معائنہ کیا پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی واقع کے باعث تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :