پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.19 فیصد اضافہ

پیر 13 اکتوبر 2025 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرکے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 6.19 فیصد اضافے کے بعد 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ذرائع نے بتایا کہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.27 فیصدکا اضافہ ہوا، تاہم ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں دوفیصد سیزائد کی کمی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2025کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 4ارب80کروڑ ڈالرز رہیں جن کا حجم گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.19 فیصد بڑھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 58کروڑ ڈالرز رہا اور اگست2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 53کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں جو ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.27 فیصدکا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب61 کروڑ ڈالرز، ستمبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 36ک روڑ ڈالرز اور ستمبر 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 53کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ ستمبر 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب49کروڑ ڈالرز تھا۔

متعلقہ عنوان :