26نومبر احتجاج کیس ،علیمہ خان پر فرد جرم کی کارروائی (آج) تک ملتوی

پیر 13 اکتوبر 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی (آج) منگل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان کیخلاف درج 26نومبر احتجاج کیس پر سماعت کی ۔ دوران سماعت علیمہ خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔