ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کیلئے سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کی سفارش کردی

پیر 13 اکتوبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کیلئے سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کی سفارش کردی۔پیر کے روز سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ہادی علی چٹھہ کیجانب سےکوئی وکیل پیش نہ ہوا اور ہادی علی چٹھہ نے کہاکہ مجھے اپنے کیس کیلئے کوئی وکیل نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے ہادی علی چٹھہ کی حد تک اسٹیٹ کونسل کرنے کیلئے سیشن جج کو خط لکھ دیا،پراسکیوٹر رانا عثمان کیجانب سے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے کہاکہ ابھی کمیٹی بیٹھے گی پھر اسٹیٹ کونسل کا فیصلہ ہوگا،پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت سماعت بدھ تک ملتوی کردے تب تک شاید فیصلہ ہو جائے، دوران سماعت ہادی علی چٹھہ نے استدعاکی کہ سر ایک دن میں کوئی فرق نہیں پڑتا سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگر سماعت جمعرات تک ملتوی ہوگی تو پھر ساتھ گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ ہونے چاہیے، عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :