ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے رواں ماہ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

منگل 14 اکتوبر 2025 09:00

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی )کے مطابق ویسٹ انڈیز مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی اور میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 18 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے شروع ہوگی ۔

یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ شائی ہوپ کو ون ڈے سیریز کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ون ڈے سیریز مکمل کرنے کے بعد دونوں ٹیمیں چٹوگرام پہنچیں گی جہاں ان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز ایم اے عزیز سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :