منڈی بہاوالدین ،جیل میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے کیسز کا انکشاف، دو درجن سے زائد قیدی متاثر، جیل ذرائع

منگل 14 اکتوبر 2025 11:52

منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں قیدیوں میں ایڈز، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض کے کیسز سامنے آگئے ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق جیل میں زیرِ حراست قیدیوں اور حوالاتیوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے، جن میں دو درجن سے زائد افراد شامل ہیں،اعداد و شمار کے مطابق 15 قیدی ہیپاٹائٹس، 13 قیدی ایڈز جبکہ 3 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق متاثرہ قیدیوں کا علاج جیل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین کے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کے مطابق جیل میں مجموعی طور پر 963 قیدی اور حوالاتی مختلف جرائم میں زیرِ حراست ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جیل میں صحت کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے باقاعدہ اسکریننگ اور طبی جانچ کا عمل جاری ہے،اور اگر کوئی قیدی کسی بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کے مزید ٹیسٹ کروا کر علاج کیا جاتا ہے۔ایسے مریضوں کو دوسرے قیدیوں سے علیحدہ رکھا جاتا ہے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔جیل ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی وقتاً فوقتاً جیل کا دورہ کرتی ہیں تاکہ قیدیوں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ \378

متعلقہ عنوان :