مردان ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدیدزخمی

منگل 14 اکتوبر 2025 13:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) مردان کے علاقہ خرکی مالوشہ میں ٹریفک حادثےمیں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق حادثہ ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں پیش آی،جس سے اسلام گل نامی شخص کا بازو جسم سے جدا ہو کر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں مزید علاج معالجے کیلئے مردان میڈیکل کمپلکس( ایم ایم سی) منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :