مظفرآباد، رکشہ بنانے والی کمپنی کی غلطی یا مقامی مکینک کی کارستانی،غریب شخص کا رکشا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کا خاکستر

منگل 14 اکتوبر 2025 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) رکشہ بنانے والی کمپنی کی غلطی یا مقامی مکینک کی کارستانی،غریب شخص کا رکشا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کا خاکستر۔جلہیاری (لوہار گلی) ایبٹ آباد روڈ پر نیلم سے تعلق رکھنے والے غریب ڈرائیور ساجد نامی شخص کے رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ڈرائیور نے بھاگ کر جان بچائی،آگ لگنے سے رکشا مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ساجد کی زندگی بھر کی جمع پونجی اس کی آنکھوں کے سامنے جل کر تباہ ہو گئی۔ ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رکشہ اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جو کے اس نے قسطوں پر لیا تھا اور اس کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھا۔چند روز قبل ہی اس کی اقساط مکمل کی تھیں۔اب اس پر میں اپنے خاندان کے لیئے روزی روٹی کماتا تھا۔انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے درخواست کی ہے کہ آفات سماوی کی مد میں انہیں ایک رکشا دیا جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں۔