محکمہ عدل و انصاف قضاء برانچ میں دو تحصیل قاضی ادھر سے ادھر کر دیئے گئے

منگل 14 اکتوبر 2025 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) محکمہ عدل و انصاف قضاء برانچ میں دو تحصیل قاضی ادھر سے ادھر کر دیئے گئے جبکہ 12 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججز کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں کشمیر نے بمفاد محکمہ عدل و انصاف 12 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کے تبادلہ جات کی منظوری دے دی۔

تبدیل ہونے والوں میں فاروق محمود ڈسٹرکٹ وسیشن جج باغ کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفرآباد، جہانگیر احمد ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفرآباد کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور، چوہدری محمد فیاض ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج باغ، سید وسیم احمد گیلانی ڈسٹرکٹ وسیشن جج حویلی کہوٹہ کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج نیلم، عبدالوحید مغل ڈسٹرکٹ و سیشن جج نیلم کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ و سیشن جج حویلی کہوٹہ، راجہ محمد ریاض شفیع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ جج فیملی کورٹ جہلم ویلی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ جج فیملی کورٹ باغ، سردار شاہ زمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ جج فیملی کورٹ بھمبر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ جج فیملی کورٹ جہلم ویلی، راشد افتخار ہاشمی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ جج فیملی کورٹ حویلی کہوٹہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سماہنی، گل شیر احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سماہنی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور، ظفر محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ہجیرہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ جج فیملی کورٹ بھمبر، جلیل عمر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج فیملی کورٹ حویلی کہوٹہ اور چوہدری محمد اسلم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/ جج فیملی کورٹ باغ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ہجیرہ تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تبدیل و تعینات ہونے والے آفیسران کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو ان کے فاضل پیش رو آفیسران کو حاصل تھے۔آفیسران مذکور بالا اندر چار ایام اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کے پابند ہوں گے جبکہ تنزیل الرحمن تحصیل قاضی سماہنی کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی کورٹ نمبر ایک میرپور اور محمد بنیامین تحصیل قاضی کورٹ نمبر ایک میرپور کو تبدیل کر کے تحصیل قاضی سماہنی تعینات کر دیا گیا۔