نایاب پرندے فالکن سمیت ہمہ قسمی شکار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے،اسسٹنٹ چیف وائلد لائف رینجرز

منگل 14 اکتوبر 2025 16:31

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسٹنٹ چیف وائلڈ لائف عبدالرحمٰن لیاقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرقی پتن ڈھاکہ سے لے کر جوانہ بنگلہ اور جتوئی سے لے کر احسان پور تک جدید بوٹس کے ذریعے وائلڈ لائف رینجر نے نایاب پرندے فالکن سمیت ہمہ قسمی شکار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے منیر احمد نامی فالکن کے شکاری کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا یے، مرغابی اور فالکن کے شکاریوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا استغاثہ مختلف متعلقہ تھانوں میں دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے شکاریوں کی بنائی گئی کمین گاہیں بھی جلا دی ہیں میڈیا کے توسط سے اسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر عبدالرحمٰن نے عوام الناس کو پیغام دیا کہ ضلع بھر میں فالکن سمیت دیگر نایاب پرندوں کے شکار پر سختی سے پابندی ہے ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں عوام جہاں کہیں بھی ظالم شکاریوں کو معصوم پرندوں کا شکار کرتے ہوئے دیکھیں تو وائلڈ لائف کی ہیلپ لائن 1107 پر فوری اطلاع دیں۔\378

متعلقہ عنوان :