ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا علامہ اقبال ٹائون کا دورہ ، صفائی، سیوریج اور شہری سہولیات کا معائنہ کیا

منگل 14 اکتوبر 2025 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال ٹائون کا دورہ کیا اور میونسپل سروسز کی بہتری کے حوالے سے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیراعلی کے کلین لاہور مشن کے مطابق لاہور کو صاف، سرسبز اور مثالی شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ڈی سی لاہور کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ عظمی لاہور، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کے حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے علی ٹائون، جوہر ٹائون اور کینال روڈ کے مختلف علاقوں میں صفائی، سیوریج اور شہری سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزی شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے بلدیہ عظمی لاہور کو ہدایت کی کہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی پر فوری اقدامات کیے جائیں۔ڈی سی لاہور نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج کے نظام اور مین ہول کورز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :