ڈویژنل ماڈل کالج ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں عنقریب کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے، ڈی جی ایف ڈی اے

منگل 14 اکتوبر 2025 22:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے انقلابی فیصلے کے مطابق ڈویژنل ماڈل کالج ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں عنقریب کلاسز کا اجرا کیا جا رہا ہے جس کے لیے طلبا و طالبات کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ یہ خوشخبری ڈائریکٹر جنرل ایف اے محمد آصف چوہدری نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کے دوران سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایف ڈی اے سٹی کیمپس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت زیر تعمیر ہے لیکن کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ایف ڈی اے سٹی اور ارد گرد کی آبادیوں کے مکینوں کی سہولت کے لئے ڈی ایم سی ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں جلد کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ کمشنر فیصل آباد کا عظیم تحفہ اور گرانقدر تعلیمی منصوبہ ہے جس کی بدولت ایف ڈی اے سٹی کے مکینوں سمیت اردگرد کی آبادیوں کے لوگوں کو اپنے بچوں کے لئے باکفایت اور معیاری تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں تعلیم کے لئے پری نرسری، نرسری، پریپ اور پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک کے لئے بچوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد کے فیصلے مطابق ڈی ایم سی کے کسی بھی کیمپس میں زیر تعلیم بچے ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں ٹرانسفر کے لیے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ بچوں کی رجسٹریشن کے مطابق فی الحال کلاسز کرایہ کی عمارت میں شروع کی جائیں گی جبکہ ڈی ایم سی ایف ڈی اے سٹی کیپس کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ایئرکنڈیشنڈ بلڈنگ بھی جلد مکمل ہو جائے گی جس کے لیے کمشنر نے خصوصی طور پر فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اس باوقار تعلیمی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03259270000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا ایف ڈی اے سٹی کے مکینوں نے ڈی ایم سی ایف ڈی اے سٹی کیمپس میں کلاسز شروع کرنے اور بلڈنگ کی تکمیل کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرنے پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا شکریہ ادا کیا ہے اور آس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی بھرپور کاوشوں اور گہری دلچسپی کو بے حد سراہا ہے۔