چکوال ،زِگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر11بھٹے مسمار کر دیئے گئے

منگل 14 اکتوبر 2025 22:19

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) حکومت پنجاب کے اسموگ فری پنجاب پروگرام کے تحت، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلےاور ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) پنجاب کی سخت ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع چکوال میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی اے چکوال و تلہ گنگ مس عنزہ نیازی نے کی۔

(جاری ہے)

سرال، چک بیلی خان ، اور بھلہ کریالا کے علاقوں میں موجود بھٹوں کے خلاف آپریشن میں گیارہ نان زگ زیگ بھٹے موقع پر ہی مسمار کر دیے گئے جو ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ای پی اے حکام کا کہنا ہے کہ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مبنی بھٹوں کو پنجاب بھر میں چلانے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ کاربن کے اخراج اور فضائی آلودگی کو نمایاں حد تک کم کرتے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے بھٹہ مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ اسمَوگ سیزن 2025 سے قبل لازمی طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔\378