بالاکوٹ ڈویژن میں چائنیز ورکرز اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، انتظامیہ

منگل 14 اکتوبر 2025 19:18

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) بالاکوٹ ڈویژن میں جاری مختلف چائنیز پراجیکٹس کیمپس پر ضلعی انتظامیہ، مانسہرہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ فراز قریشی، ایس ایس پی اسپیشل سکیورٹی یونٹ نیاز گل، ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے پراجیکٹس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی پوائنٹس، چیک پوسٹس، اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی تعیناتیوں کاجائزہ لیا۔افسران نے موقع پر موجود پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز ورکرز اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جائے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :