صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ اور صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ بدھ کو ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق بریفنگ دیں گے

منگل 14 اکتوبر 2025 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کل بدھ کو دوپہر 1بجے،حسینہ معین ہال، پہلی منزل، احمد شاہ بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق بریفنگ دیں گے۔