چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اجلاس

منگل 14 اکتوبر 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمے میں جاری گڈ گورننس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اسٹریٹیجک پلاننگ، ڈیزائن اور سپروژن یونٹ کے قیام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں فنی مہارت بڑھانے کے لئے اسٹریٹجک پلاننگ ڈیزائن اینڈ سپروژن یونٹ (ایس پی ڈی ایس یو) قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جو کام کے معیار اور منصوبہ بندی میں بہتری لائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اسٹریٹجک پلاننگ، ڈیزائن اور سپروژن یونٹ کے قیام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، منصوبوں کی لاگت میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

یونٹ کا قیام حکومت خیبرپختونخوا کی ترجیحات میں شامل ہے اور گڈ گورننس روڈ میپ کے اہداف کا حصہ ہے۔ اجلاس میں یونٹ کے قیام کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آئے اور ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیرات میں لائٹ گیج اسٹرکچر متعارف کرانے پر کام جاری ہے تاکہ کم لاگت اور کم وقت میں منصوبے مکمل ہوں۔ اس کیلئے ابتدائی طور پر خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں آٹھ سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں لائٹ گیج اسٹرکچر کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

اس طریقے سے یہ سکول ایک تہائی کم وقت میں مکمل ہوں گے اور پچاس سال تک پائیدار رہیں گے۔ مزید برآں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے 100 فیصد ای پیڈز پر منتقلی مکمل کرلی ہے اور اب بولی جمع کرانے، کال ڈیپازٹ اور کام کے تجزیے کا نظام آن لائن ہوگا۔ ای پروکیورمنٹ کے اس نظام سے شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سڑکوں کے معائنہ و تجزیہ کے لئے روڈ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم بھی فعال ہوچکا ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہنا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیرات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گڈ گورننس اقدامات کے نفاذ سے محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :