پولیس نے سعد رضوی ،انس رضوی کا سراغ لگا لیا، خود سپردگی کی ہدایت

حکام نے کہا کہ خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے ان کا ٹھکانہ معلوم کر لیا گیا ہے اگر زخمی ہیں تو ریاست طبی سہولیات فراہم کرے گی بشرطیکہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں‘ پولیس حکام

منگل 14 اکتوبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پولیس نے صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد مذبی جماعت کے سربراہ حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ۔پولیس حکام کے مطابق دونوں رہنما اچانک منظر عام سے غائب ہو گئے تھے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آئے، دونوں کی گرفتاری اب محض وقت کی بات ہے۔حکام نے کہا کہ خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے ان کا ٹھکانہ معلوم کر لیا گیا ہے، سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں، دونوں رہنمائوں کو پرامن طریقے سے خودسپردگی کی ہدایت کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق اگر وہ زخمی ہیں تو ریاست طبی سہولیات فراہم کرے گی بشرطیکہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں، تاحال ان کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں بچی، کارروائی قانونی دائرے میں رہے گی، مگر گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، دونوں رہنمائوں کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے ان کی معاونت کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریاست نے نرمی کا دروازہ کھلا رکھا ہے، مگر قانون سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام کے مطابق اب فیصلہ حافظ سعد اور انس رضوی کو کرنا ہے، مزاحمت یا خودسپردگی دینی ہے۔

متعلقہ عنوان :