مذہبی جماعت کے گرفتار 17 کارکن انسداد دہشتگردی عدالت میںپیش، 17 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

منگل 14 اکتوبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سرکاری املاک، سڑک بلاک کرنے اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار مذہبی جماعت کے 17 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کر کے 17روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کی جائے۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزمان میں ابراہیم، حسنین، حافظ محمد نعیم، محمد پرویز سمیت دیگر شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ملزمان کے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔