ریاست مخالف پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف کارروائیاں تیز، اکائونٹس منجمد، عہدیداران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل

منگل 14 اکتوبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے لاہور نے ریاست مخالف پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف منی لانڈرنگ و قانونی کارروائیاں تیز کر دیں، اکائونٹس منجمد اور عہدیداران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کئے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے ریاست مخالف احتجاجات اور تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف قانونی و مالیاتی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر مذہبی جماعت کے متعدد اور اہم عہدیداران اور کارکنان کے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے متعدد بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر پر تشدد احتجاجات کے لئے فنڈنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔فنڈنگ اور مالی معاونت میں ملوث اہم افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مزیدتحقیقات جاری ہیں اور دستیاب شواہد کی روشنی میں مزید قانونی اقدامات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :