ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا شہریوں سے ٹیلی فونک رابطہ ،عوامی شکایات کے ازالے بارے فیڈبیک حاصل کیا

منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد نے ان شہریوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جنہوں نے اپنی شکایات وزیراعلی خیبرپختونخوا پورٹل ''اختیار عوام کا'' پر درج کروائی تھیں۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے شہریوں سے ان کی شکایات کے حل اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی فیڈبیک حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شکایات میں صفائی و ستھرائی، گلی کوچوں کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت، واپڈا کے لٹکے ہوئے بجلی کے تار، کھمبوں کی منتقلی اور دیگر عوامی سہولیات سے متعلق مسائل شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ان شکایات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ جن شکایات کا ازالہ تاحال نہیں ہو سکا انہیں فوری طور پر حل کیا جائے اور رپورٹ دفتر ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہاختیار عوام کا پورٹل عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے ایک مثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے شہریوں کی آواز براہِ راست انتظامیہ تک پہنچ رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :