ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے،اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ

منگل 14 اکتوبر 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے دوسرا اہم شام کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس تربت میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ارسلان بلوچ، یونیسیف کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ضلع کیچ میں جاری پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت اور اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل، ٹیموں کی کارکردگی اور دور دراز علاقوں تک رسائی کے اقدامات پر غور کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیلڈ انچارجز اور سپروائزروں کو ہدایت کی کہ مہم کی موثر نگرانی اور ہر یونین کونسل کی مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔اجلاس میں فیلڈ اسٹاف کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ? خیال کیا گیا، جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں یہ طے پایا کہ پولیو مہم کے دوران ادارہ جاتی ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مہم کے اہداف سو فیصد تک حاصل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :