پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کارروائی، 1140 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

بدھ 15 اکتوبر 2025 10:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملک شاپس اور ایک دودھ بردار گاڑی سے ایک ہزار 140 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیااور ملک شاپس اور دودھ سپلائر کو مجموعی طور پر 73 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نیو ماڈل ٹاؤن، علی ٹاؤن اور دنیاپور روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے دودھ کے نمونے حاصل کیے۔

لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی جس پر غیر معیاری دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے اور اس میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :