وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس

بدھ 15 اکتوبر 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر تعینات ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں تمام ٹریفک ڈیوٹیز کو خود سپروائز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت ڈرائیونگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹرسائیکل سوار اور بھاری ٹریفک اپنی لین میں رہیں اور ٹریفک آفیسرز کے ساتھ تعاون کریں۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی انفورسمنٹ شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے کی جارہی ہے۔ شہری روڈز کی صورتحال کے بارے میں آگاہی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایف ایم 92.4 سے رابطہ کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :