نوشہرہ ورکاں ،شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہا اور اسکے عزیزوں پر مقدمہ درج ،ملزمان فرار

بدھ 15 اکتوبر 2025 11:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) شادی کت موقع پر ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے استعمال پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے، 16 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جاگووال میں اویس اور عدنان کی شادی کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں دولہا اویس اور عدنان کے ساتھی عمر جہانگیر، عدیل عرف کالو، جاوید، کاشف، سلیمان، اسامہ، ہارون عرف بھڑی، ثماد، اویس شہروز، صفت الحسن سمیت پانچ نامعلوم افراد شامل تھے۔

خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے تمام نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔دوسرے واقع میں موضع دھاروکی کے چوک میں صفدر علی کو کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس اسلحے کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ پولیس نے صفدر علی کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378