’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:51

’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) حکومت پنجاب کے پروگرام ’’ مریم کی دستک ‘‘ سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد10لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔مذکورہ پروگرام کے تحت 76سے زائد خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ڈومیسائل،پیدائشی سرٹیفکیٹ، میر ج سرٹیفکیٹ،ٹریفک چالان، ای سٹیمپنگ،پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل کی منتقلی ،نئی موٹر وہیکل کی رجسٹریشن اور اس طرز کی دیگر سروسز شامل ہیں۔ ’’ مریم کی دستک ‘‘ خدمات کی فراہمی پنجاب کے تمام اضلاع میں مہیا کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :