ویمنزورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

ویمنزورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 258 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 259 رنز کا ہدف دیا۔دوسری اننگز بارش کے باعث شروع نہ ہوسکی اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

سری لنکا کی کپتان چمارا اتھاپتو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حسینی پریرا 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمنز کی صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی تھی۔وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کی جانب سے دیا جانے والا 233 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔کلوئی ٹرائیون 62 اور میری زین کیپ 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نادین ڈی کلرک 29 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں تھیں۔بنگلادیش ویمنز کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رابعہ اور فہیما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔