Live Updates

ون ڈے سیریز،افغانستان نے بنگلا دیش کو وائٹ واش کردیا

294 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹیم 27.1 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

ون ڈے سیریز،افغانستان نے بنگلا دیش کو وائٹ واش کردیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) افغانستان نے ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کو0-3 سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹائیگرز کو 200 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں 294 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ناکام ٹیم27.1 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اوپنر سیف حسن (43) کے سوا کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔بلال سمیع نے 5 اور راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 9 وکٹ پر293 رنز بنائے۔اوپنر ابراہیم زدران 95 اور محمد نبی62 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کرنے میں کامیاب رہے، سیف حسن نے 6 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :