یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ اور اساتذہ کا لاہور گیریژن کا دورہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔طلبہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے ،طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔ طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا، شرکاء نے واہگہ بارڈر پر قومی جوش و ولولے سے بھرپور پرچم کشائی کی تقریب کو بھرپور سراہا۔شرکاء نے اس یادگار دن کے بہترین انتظام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور قومی جذبے کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :