ضلعی انتظامیہ پشاورکی کارروائی ،مزدورں کی حفاظتی اقدامات کی عدم پاسداری پر اینٹوں کے دو بھٹے سیل

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے متنی کے علاقے میں غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو بھٹے سیل کر دیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ان بھٹوں میں قانونی دستاویزات کی عدم موجودگی، مزدوروں کے حفاظتی اقدامات کی عدم پاسداری، ای پی آئی کے تحت مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے پر کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کے تعاون سے ماحول کی بہتری اور مزدوروں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :