مظفرگڑھ،موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل برآمد

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) تھانہ سٹی پولیس کوٹ ادونے بین ا لاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کےچوری شدہ 4 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر شہر کی مصروف شاہراہوں رش والے مقامات اور جنرل ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کیا کرتے تھے،دونوں موٹرسائیکل چور ملزمان کی شناخت طاہر اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے،جن سے مختلف ماڈلز کی چوری ہونے والی موٹر سائیکلز بھی برآمد ہو چکی ہیں۔ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالغفار خان کی ہدایت پر ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :