غزہ کے لیے یو اے ای ہیومینیٹیرین شپ کی تیاری، متحدہ عرب امارات کا امدادی مشن جاری

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:34

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات نے آپریشن ’’الفارس الشهم 3‘‘ کے تحت غزہ کی عوام کے لیے ’’یو اے ای ہیومینیٹیرین شپ‘‘ پر خوراک، ادویات اور رہائشی سامان کی لوڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اقدام غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کے فوری اور مسلسل انسانی ہمدردی کے ردعمل اور ہنگامی امداد کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،یہ سامان کئی انسانی ہمدرد اور فلاحی اداروں کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے جو ملک کے مشترکہ قومی جذبے اور تیز رفتار امدادی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے،آپریشن ’’الفارس الشهم 3‘‘ متحدہ عرب امارات کے دیرینہ انسانی ہمدردی کے وژن اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ادارہ جاتی تعاون کے تسلسل کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :