مظفرگڑھ،بھائی کے ٹک ٹاک پر برا بھلا کہنے پر سگے بھائی نے بھابی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) بھائی کے ٹک ٹاک پر برا بھلا کہنے پر سگے بھائی نے بھابی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ٹک ٹاک پر اپنے بھائی کو موٹر سائیکل چور، منشیات فروش اور برا بھلا کہنے پر سگے بھائی نے اپنی بھابی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محمد راشد نے اپنے بھائی واجد عرف چنا کو ٹک ٹاک پر موٹرسائیکل چور، منشیات فروش اور برا بھلا کہا،جس پر مشتعل ہو کر واجد عرف چنا نے اپنی بھابھی نورین بی بی زوجہ محمد راشد پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے ایک گولی خاتون کی گردن میں لگی اور دوسری گولی کمر میں لگی،فائرنگ کرنے بعد واجد عرف چنا جائے وقوعہ سے اسلحہ سمیت فرار ہو گیا۔

تھانہ خان گڑھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیااور زخمی خاتون کے شوہر محمد راشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔\378