جاپان ، نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب 21 اکتوبر کو ہو گا

پارٹی کی جانب سے سناے تاکائچی کو وزارتِ عظمی کے لیے نامزدکردیاگیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:02

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعلان چیف کابینہ سیکرٹر ی یوشیماسا ہیاشی نے پارلیمانی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)انتخاب سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سناے تاکائچی کو وزارتِ عظمی کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

دوسری جانب حزبِ اختلاف کی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں اور ایک متفقہ امیدوار سامنے لانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ اگر حزبِ اختلاف ایک امیدوار پر متفق ہو گئی تو وہ حکومتی جماعت سے اقتدار چھین سکتی ہے جو کہ 2012 سے اقتدار میں ہے۔

متعلقہ عنوان :