بی آر ٹی کوریڈور پر مرمتی کام اگلے چند دن تک مکمل کر لیا جائے گا ، ترجمان ٹرانس پشاور

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) بی آر ٹی کوریڈور پر مرمتی کام جاری ہے جو اگلے چند دن تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق کوریڈور پر روزانہ اوسطاً 1500 سے زائد بسیں گزرتی ہیں، لہٰذا وقت کے ساتھ ساتھ ویئر اینڈ ٹیئر ایک معمول کا عمل ہے۔

(جاری ہے)

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کوریڈور کی مرمت کا کام انجام دے رہی ہے تاکہ مسافروں کو مزید بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ مرمتی عمل کے دوران مسافروں کو وقتی طور پر کچھ دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم یہ کام آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔بی آر ٹی انتطامیہ شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ بی آر ٹی سسٹم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :