ڈی پی او مردان کا مختلف پولیس تھانوں کا دورہ،شہریوں کوفراہم کی جانے سہولیات کاجائزہ لیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے تھانہ صدر، تھانہ شیخ ملتون، باب مردان چیک پوسٹ اور پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تھانوں کے ریکارڈ، صفائی ، حوالات کی حالت اور شہریوں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوامی سہولت اور شفاف سروس کو یقینی بنایا جائے جبکہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔

انہوں نے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔باب مردان چیک پوسٹ پر ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او مردان نے کہا کہ پولیس فورس کو عوام کے ساتھ مثبت رویہ اور بہترین سروس ڈلیوری کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھنا چاہیے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ عنوان :