ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ کی زیر صدارت پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ علیزہ ریحان کی زیر صدارت پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھجی سمیت پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے جان لیوا ٹریفک حادثات کے پیش نظر عوامی جانوروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی ہدایات بارے پٹرول پمپ ایسوسی کے نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کی پابندی ایک قانون ہی نہیں بلکہ موٹر سائیکل سوار ہوں کی زندگی بچانے کا ذریعہ بھی ہے، ہیلمٹ کی اہمیت اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات میں سر کی چوٹیں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں، پٹرول پمپ اسوسی ایشن کے نمائندے پٹرول پمپس مالکان کو پابند بنائیں کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو ہرگز پٹرول نہ دیا جائے اور انہیں ہیلمٹ کی پابندی کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلمٹ کی پابندی کے سلسلہ میں پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378