ڈیرہ اسماعیل خان ،درازندہ بازار میں سابقہ دشمنی کی وجہ سے 2ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، مقدمہ درج

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) درازندہ بازار میں سابقہ دشمنی کی بنائ پر 2ملزمان نے فائرنگ کرکے 75سالہ شخص کو قتل کردیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناصر محمد ولد لایت خان شیرانی نے تھانہ درازندہ میں قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے والد 75سالہ ولایت خان ولد سلیم شیرانی درازندہ بازار گئے ہوئے تھے کہ مجھے اطلاع ملی کہ والد پر فائرنگ ہوئی ہے، جب میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو والد کی نعش کو خون میں لت پت پایا ، جس کو محمد ایوب ولد غلام رسول اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، وجہ تنازعہ ہماری سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :