احمد یار،پارکوں کی خوبصورتی کو فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:27

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہاکہ پارکوں کی خوبصورتی کو فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں پاک میں صفائی ستھرائی ،شجرکاری اور لائٹس سمیت دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کو ممکن بنایا جائے فاطمہ جناح پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک ماڈل تفریحی مقام کے طورپر ترقی دی جائے جس سے شہریوں کو بہتر اوقات میں تفریح میسرآسکے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے فاطمہ جناح پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پارک کی تزئین وآرائش کے عمل میں قدرتی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے شہری ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی مقامات کی خوبصورتی اور بحالی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے عملے کو صفائی ستھرائی اور بحالی پارک کیلئے خصوصی ہدایت بھی کی ۔