لورالائی ،سابق وفاقی وزیر کی کمشنر سےملاقات زراعت کی ترقی پر تبادلہ خیال

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:54

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سینئر سیاسی و سماجی رہنما سردار سکندر حیات خان جوگیزئی نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ معروف قبائلی شخصیت محمد اعظم سگروال بھی موجود تھے۔ملاقات میں لورالائی کی ترقی، خوشحالی اور زراعت کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار سکندر جوگیزئی نے خاص طور پر زیتون کی کاشت کے فروغ اور علاقے میں زیتون کا تیل نکالنے کے لیے جدید یونٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لورالائی کی آب و ہوا زیتون کی پیداوار کے لیے نہایت موزوں ہے، اور اس صنعت کے فروغ سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ زراعت سمیت ہر ایسے منصوبے کی بھرپور حمایت کرے گی جو خطے کی پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے معاون ہو۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ یونٹس کا قیام علاقے کو زرعی لحاظ سے خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور فریقین نے لورالائی کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔\378

متعلقہ عنوان :