اٹک پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 1300 گرام ہیروئن اور 1100 گرام چرس برآمد

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ تھانہ انجراء پولیس نے دوران گشت نصیر اللہ ولد دوران خان سکنہ حال نکہ افغاناں تحصیل جنڈ سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے دوران گشت محمد اشرف ولد محمد اسلم سکنہ کالو کلاں تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 1100 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔\378