اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں(آرٹس ریگولر) اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1955امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 1795امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 776 تمام چھ پرچوں میں، 122 پانچ پرچوں میں، 123چار پرچوں میں، 193 تین پرچوں میں، 179 دو پرچوں میں جبکہ 148 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر)کے امتحانات میں 117امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 115امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 101امیدوار تمام چھ پرچوں میں اور 13امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 278امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 264 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 136امیدوار تمام سات پرچوں میں، 38چھ پرچوں میں، 22پانچ پرچوں میں، 17چار پرچوں میں، 18تین پرچوں میں، 18دو پرچوں میں جبکہ 11امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :