غلام محمد مہر میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے ہائوس جاب میل و فیمل ڈاکٹرز کا پانچ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) غلام محمد مہر میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے ہائوس جاب میل و فیمل ڈاکٹرز کا پانچ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ ، نعریبازی ، بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غلام محمد مہر میڈیکل کالج (GMMMC) سکھر میں ہاؤس جاب کرنے والے سو سے زائدمرد و خواتین ڈاکٹرز نے گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرے میں شامل ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں مذمتی و مطالباتی تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ 18 مئی 2025 سے مسلسل ڈیوٹی کر رہے ہیں، 24 گھنٹے محنت کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث انہیں ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ اسپتال میں سارا بوجھ نئے ڈاکٹرز پر ڈال دیا گیا ہے، اس کے باوجود معاوضہ نہ دینا سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے حکومت سندھ اور کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام ہاؤس جاب ڈاکٹرز کی تنخواہیں جاری کی جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :