Live Updates

خیبرپختونخوا کے نومنتخب کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے عملے نے نو منتخب وزیراعلیٰ کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سے سیکرٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور سیکرٹریٹ کے دفتری امور کے بارے مختصر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ایک عوامی جگہ اور پورے صوبے کا چہرہ ہے، وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ کے معمولات میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات