فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 3 مزدور جاں بحق

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مختلف حادثات اور واقعات میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ روشن والا کے علاقہ میں ماربل فیکٹری میں کام کرتے ہوئے مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔مزدور کیبل کی تار ٹھیک کرنے کے لیے پول پر چڑھا اور کرنٹ لگ گیا کرنٹ لگنے سے نوجوان مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک اور وقوعہ میں تھانہ منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ پر اونچائی سے گرنے پر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ سلطان اور اللہ نواز نامی مزدور یونیورسٹی آف فیصل آباد کینال روڈ کیمپس کی زیر تعمیر بلڈنگ کا پلستر کررہے تھے۔لیفٹ کی تار ٹوٹنے سے مزدور نیچے جا گرے۔38 سالہ سلطان موقع پر جاں ہو گیا 40 سالہ اللہ نواز کو اسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لیں پولیس نے ابتدائی کاروائی کا آغاز کردیا۔