فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 39 اشتہاریوں سمیت 61 ملزمان گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 39 اشتہاریوں سمیت 61 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 اشتہاریوں سمیت 61 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس نے 7 منشیات فروشوں سے2 کلو سے زائد چرس ، 1 کلو سے زائد ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والےتین ملزمان گرفتار کئے گئے۔سنگین جرائم کے39 اشتہاری مجرمان گرفتارکیے گئے۔12 عدالتی مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔